Congratulation to Shoukat Hayat from Syed Ahmad Qadri
شوکت حیات کو انعام ملنے پر سید احمد قادری کی مبارکباد
اردو کے معروف افسانہ نگار شوکت حیات کے افسانوی مجموعہ ’’ گنبد کے کبوتر ‘‘ کو اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے ملنے
والے انعام پر مسّرت کا اظہار کرتے ہوئے مشہور افسانہ نگار اور صحافی ڈاکٹر سید احمد قادری نے شوکت حیات کو مبارکباد پیش کی
ہے اور کہا ہے کہ شوکت حیات جس طرح گزشتہ کئی دہائیوں سے افسانوی ادب کی خدمات انجام دے رہے ہیںاو ر اپنے فکر و فن
سے اردو افسانے کو جو معیار اور مقام عطا کیا ہے، اس لحاظ سے شوکت حیات کا یہ افسانوی مجموعہ یقینی طور پر اس انعام کا مستحق تھا ۔
ڈاکٹر سید احمد قادری نے مذید بتایا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس مجموعہ کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اسے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ملنا
چاہیئے، اس لئے کہ گزشتہ کئی دہایئوں کے بعد ’’ گنبد کا کبوتر ‘‘ جیسا معیاری ، خوبصورت اور افسانوی ادب میں اضافہ کی حیثیت
رکھنے والا یہ مجموعہ منظر عام پر آیا ہے، جسے ہر مکتبٔہ فکر کے لوگوں نے نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ ادبی حلقوں میں مسلسل موضوع بحث
بھی بنا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔









