DIN KO CHAIN NA RAAT KO QRAR HAI BHAI
Posted Sat, 12/03/2011 - 00:59 by Mohammed Asghar...
دن کو چین نہ رات کو قرار ہے بھائی
لگتا ہے یہ محبت کا خمار ہے بھائی
ہمارے بس میں گر ہوتا تو اسے سمجھاتے
اس دل پہ کوئی نہ اختیار ہے بھائی
جس کی باتوں میں محبت کی چاشنی ہے
شہد کی طرح میٹھا میرا دلدار ہے بھائی
امید ہے اس نے سنبھال رکھا ہو گا
پہلی بار کسی کو دل دیا ادھار ہے بھائی
یہ حقیقت ہے جسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا
اصغر کہ دشمن ہزاروں کوئی نہ یار ہے بھائی











