Download Urdu Fonts
Posted Tue, 03/08/2011 - 17:38 by admin
اردو ٹو ڈے پر یونی کوڈ فونٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان فونٹس کی مدد سے ویب سائٹس پر اردو لکھنے اور پڑھنے میں
کافی آسانی پیدا ہو گئی ہے۔ یہ فونٹس انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس اور ونڈوز ایکس پی وغیرہ پر مکمل طور سے کام کرتے ہیں۔ ہماری ویب سایٹس پر اردو پڑھنے کے لیے آپ کو درج ذیل فونٹس ڈائون لوڈ کرنے ہوں گے۔
علوی نستعلیق
جمیل علوی نستعلیق
اردو نسخ ایشیا ٹائپ
نفیس ویب نسخ
نفیس نستعلیق
پاکستان نستعلیق
لطیف
یہ سب فونٹس مختلف اداروں کی ملکیت ہیں مگر جنرل پبلک لائسینس کے تحت دستیاب ہیں۔ آپ یہ فونٹس ان اداروں
کی ویب سایٹس سے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اردو ٹو ڈے کے یوزر زکے لیے آپ فونٹس ہماری سائٹ سے بھی
ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
فونٹس ڈائون لوڈ کرنے کا طریقہ
نیچے دیے گئے ڈائون لوڈ کے لنک پر کلک کریں۔ اس کے بعد سیو پر کلک کریں ۔ آپ اسکے بعد اپنے کمپیوٹر پر جہاں اس
فائل کو سیو کرنا چاہتے ہیں وہاں سیو کریں۔ فائل کے ڈائون لوڈ ہونے کے بعد اسکو ﴿ون رار ﴾ کے ذریعے اوپن کریں
اور ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اب ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کو اوپن کریں۔ اس میں آپ کو 14 مختلف فونٹس کی فائلز ملیں گی۔
ان تما م فائل کو اکھٹا سلیکٹ کریں اوررائٹ کلک کرکے کاپی کر لیں۔ اب اپنے سٹارٹ منیوپر کلک کریں اور پھر
کنٹرول پینل پر کلک کرکریں۔ یہاں پر فونٹس نامی فولڈر کو اوپن کریں اور کسی بھی خالی جگہ پررائٹ کلک کر کے
پیسٹ کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔ فونٹس یہاں پر انسٹال ہو جائیں گے۔ اگر اس دوران کوئی ڈائیلاگ میسج نظر آئے تو
آپ یس پر کلک کردیں۔ اس پروسس کے بعد اس پیج کو دوبارہ ری فریش کریں ۔آپ کے فونٹس انسٹال ہو چکے ہیں۔
ڈاون لوڈ فونٹس











