humourous poetry
Posted Thu, 12/29/2011 - 04:18 by Mohammed Asghar...
دال میں جو کالا ہے جی
وہ تو گرم مسالہ ہے جی
پل بھر کی خبرنہیں ہے
منصوبہ سوسالہ ہے جی
سچ کی سدا جیت ہوئی ہے
جھوٹ کا منہ کالا ہے جی
اسےرشوت لینےکا حق ہے
وہ منسٹر کا سالا ہے جی
پہلی بار کسی کو دل دیا ہے
اللہ اس کا رکھوالا ہے جی











