JAB BE TUM SE RABAT MOHAAL HOTA HAI
Posted Wed, 12/14/2011 - 01:36 by Mohammed Asghar...
جب بھی تم سے ربط محال ہوتا ہے
تم کیا جانو میرا کیسا حال ہوتا ہے
میری ہر سوچ میں تم ہوتے ہو
مجھےفقط تمہارا ہی خیال ہوتا ہے
اجنبی ہو کے بھی اپنےسے لگتےہو
کیا محبت میں ایسا بھی کمال ہوتا ہے
یہ دل کے سودے بھی عجیب ہوتے ہیں
ان کے آگے تو شاہ بھی کنگال ہوتا ہے
تیرا درد سنبھال کے رکھیں گے ایسے
جیسےغریب کی گٹھڑی میں لال ہوتا ہے












