Skip to main content

KAISE BHOOL PAAON GA TERI PYARI MUSKAAN KO

Mohammed Asghar Mirpuri's picture

کیسے بھول پاؤں گا تیری پیاری مسکان کو

سدا یاد رکھوں گا میں تیرے ہر احسان کو

تیری حسیں صورت پہ مر مٹے ہیں ہم

اب یہ روگ لے بیٹھا ہے میری جان کو

انجانے میں پتھر کی مورت کو دل دےبیٹھا

میرےمولامعاف کرنا اس خطاکارانسان کو

اس میں نہ ہماری خطا ہے نہ تماری خطا

محبت ہو ہی جاتی ہےانسان سےانسان کو

یہ تیری یاد سے کبھی غافل نہیں ہوتا

میں کیسے سمجھاؤں اس دل نادان کو

جس گھرمیں تو میرےساتھ نہ ہو جانم

میں بھلا کیا کروں گا ایسے مکان کو

اصغر کو ایک بار آزما کےتودیکھ لے

تیری خاطر خیرباد کہہ دے گا جہان کو

 

Friends

Latest Video

Drupal theme by Adaptivethemes - Design by Yzone
Who's Online
Who's Online
There are currently 0 users and 15 guests online.