MANA KE TERI MEHFIL MEIN MEHTAAB BAUT HEIN
Posted Wed, 12/14/2011 - 01:11 by Mohammed Asghar...
مانا کے تیری محفل میں مہتاب بہت ہیں
میرے اشعار بھی تو نایاب بہت ہیں
جن لوگوں کا شیوہ ہے خوشامد کرنا
ایسے انسان دنیا میں کامیاب بہت ہیں
یہ اور بات کےمیں کچھ نہیں کہتا
وگرنہ تیری باتوں کے جواب بہت ہیں
جس سمت دیکھتا ہوں تم ہی تم ہو
لگتا ہے آنکھوں میں سراب بہت ہیں
ابھی سے کیوں حوصلہ ہار بیٹھےہواصغر
زندگی کے سفر میں ابھی عتاب بہت ہیں












