USAY PYAR KAB MERI ZAAT SE THA
Posted Wed, 12/14/2011 - 00:54 by Mohammed Asghar...
اسے پیار کب میری ذات سے تھا
اسے تو مطلب اپنی بات سے تھا
آج وہ بھی گمنام ہے زمانے میں
جو مشہور میری چاہت سے تھا
وہ بھی مفاد پرست تھا اوروں کی طرح
یہ تو ظاہر اس کی ہر بات سے تھا
سنا ہے اس نے کسی سے وفا نہیں کی
وہ کھیلتا ہر کسی کے جذبات سے تھا
بہت چھوٹی تھیں سوچیں اس کی اصغر
جس کا تعلق اونچی ذات سے تھا












