تصانیف افسانے
بند آنکھوں سے پرے
جنم جہنم
مرگ زار
پارو(سرائیکی میں تراجم)
پچاس افسانے (انتخاب)
ناول
مٹی آدم کھاتی ہے
تنقید ادبی تنازعات اردو افسانہ صورت و معنی کہانی اور یوسا سے معاملہ (محمد عمر میمن سے مکالمہ) اشفاق احمد شخصیت و فن(شریک مصنف اے حمید) تخلیق ، تنقید اور نئے تصورات ،شمس الرحمن فاروقی (انتخاب ،ترتیب،مقدمہ) دیگر پیکر جمیل لمحوں کا لمس
الف سے اٹکھلیاں
سارک ممالک کا تخلیقی ادب (انتخاب)
میری تاریخِ پیدائش تیئس مارچ انیس سو ستاون ہے اور میں ڈسٹرکٹ اٹک کے ایک تحصیلی ہیڈ کوارٹر پنڈی گھیب میں پیدا ہوا ۔وہیں ہائی سکول تک تعلیم حاصل کی ۔پھر فیصل آباد چلاگیا۔زرعی یونیورسٹی سے بقول سید ضمیر جعفری مرحوم زراعت اور بستانیت کا فاضل ہوا۔ کچھ وقت کے لیے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایف ای ایل کا سٹوڈنٹ بھی ہوا مگر آغاز ہی میں یہ سلسلہ منقطع ہو گیا کہ والد صاحب شدید علیل تھے۔واپس پنڈی گھیب آ گیا۔1983 میںوالد صاحب کا انتقال ہو گیا تو بینک کی ملازمت اختیار کر لی۔ پیشہ ورانہ تعلیم کا سلسلہ یہاں بھی جاری رہا ۔بینکنگ ڈپلومہ کاا متحان اور کچھ کمپیوٹر کورسسز‘ یہ تعلیم کا سلسلہ تو ایسا ہے کہ ہمیشہ جاری رہتا ہے ‘سو جاری ہے۔
میرے لٹریچر کے قریب ترآنے کا دورانیہ وہی بنتا ہے جب میں فیصل آباد میں تھا۔ وہاں کے ادبی حلقوں کی نشستوں اور باذوق احباب کی صحبت کے سبب میرے خون میں ادبی جراثیم داخل ہوگئے۔ پڑھنے کی طرف تو میں پہلے ہی راغب تھاتاہم ادب کی باقاعدہ اصناف کی طرف رغبت یہیں آ کر بڑھی۔فیصل آباد ہی میں تھا جب میں نے پہلی کتاب مکمل کی‘ پہلا انشائیہ لکھااورپہلا افسانہ شائع ہوا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے پہلا افسانے کا نام ”ماسٹر پیس“ تھا جو پہلی بار کسی ادبی جریدے میں شائع نہیں ہوا تھا۔ تاہم یہی افسانہ بعد میں ”سیارہ “ لاہور میں چھپا۔ میری پہلی تحریر نوائے وقت ‘ راولپنڈی میں شائع ہوئی تھی۔ تاہم میرے افسانے اور دوسری تحریریں جن جرائد میں شائع ہوتی رہیں ان میں ”فنون“ لاہور۔” اوراق “ سرگودھا۔”شب خون “ الہ آباد۔ ”مکالمہ“ کراچی۔ ” ”ماہ نو“ لاہور۔ دریافت “الہ آباد۔” آئندہ “کراچی۔ ”دنیازاد“ کراچی۔”آفاق“ راولپنڈی‘ ۔”ادبیات“ اسلام آباد۔ ”کتاب“ اسلام آباد۔ ”جدید ادب “ جرمنی۔ ”ادب عالیہ “وہاڑی۔ ”عالمی اردو ادب “دہلی۔ ”تخلیقی ادب “ اسلام آباد ‘ ”حریم ادب“ بورے والا‘ ”منزل“ اسلام آباد‘ ”تادیب“ راولپنڈی، “سمبل“ راول پنڈی اور دوسرے ادبی جریدے اور کتابی سلسلے شامل ہیں۔
Read Stories
Kodamera